افغان طالبان نے کینیڈین شہری کو اس کی امریکی بیوی سمیت اغواء کرلیا
بدھ 31 اگست 2016 13:25
کابل/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) افغا ن طالبان نے کینیڈین شہری یشوا بوئل اور ان کی امریکی اہلیہ کائٹلین کو کابل سے اغوا ء کرلیا،ادھرامریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے ایک کینیڈین شہری اور اس کی امریکی بیوی کے اغوا سے متعلق سامنے آنے والی ویڈیو کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
(جاری ہے)
امریکی میڈیا کے مطابق اس ویڈیو میں اغواکاروں کا کہنا تھا کہ کابل حکومت طالبان قیدیوں کو قتل کرنے کا سلسلہ روکے، ورنہ ان یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا جائے گا۔
اس ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے، تاہم ویڈیو میں دکھائی دینے والے کینیڈین شہری یشوا بوئل اور ان کی امریکی اہلیہ کائٹلین کولمین ہیں۔ یہ جوڑا سن 2012ء میں اغوا کیا گیا تھا اور اب تک طالبان کے قبضے میں ہے۔ اس ویڈیو میں کولمین نے کہا کہ اس دوران اس نے دو بچوں کو جنم دیا۔ ویڈیو میں ان یرغمالیوں نے امریکا اور کینیڈا کی حکومتوں سے کہا کہ وہ افغانستان کو طالبان قیدیوں کو سزائے موت دینے کی پالیسی سے روکیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.