کراچی ،نائب میئر ارشد وہرہ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
بدھ 31 اگست 2016 13:54
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) کراچی کے نائب میئر ارشد وہرہ نے بدھ سے ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔انہوں نے کے ایم سی اولڈ بلڈنگ میں افسران سے ملاقات کی، بلدیہ عظمیٰ کے ارکان نے نائب میئر کو بریفنگ دی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ شہر میں میگا پروجیکٹ کے لئے بیرونی سرمایہ لائیں گے۔ ارشد وہرہ کا کہنا تھاکہ بلدیہ عظمیٰ کے وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں، عوام پر نیا ٹیکس عائد نہیں کریں گے لیکن پہلے سے موجود ٹیکس نظام میں بہتری لائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آمدنی کے ذرائع ختم ہیں اور وسائل کی کمی ہے، بلدیہ عظمیٰ آمدنی بڑھانے کیلئے کام کرے گی۔ ارشد وہرہ نے کہا کہ کے ایم سی میں ریکوری کو بہتر بنائیں گے تو ادارے کے معاملات اچھے ہوں گے، شہر میں میگا پروجیکٹ کیلئے بیرونی سرمایہ لانے کی کوشش کی جائے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سوک سینٹر شہر کے مرکز میں ہے کوشش کریں گے وہیں دفاتر قائم کریں۔
سوک سینٹر کے قیام کا مقصد ہی عوام کی سہولت تھا۔ دفاتر کے قیام کے لیے وزیر اعلیٰ یا وزیر بلدیات سے بات کرنی پڑی تو وہ بھی کریں گے۔ اس موقع پر نائب میئر کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کے پاس وسائل کم ہیں جو وسائل ہیں ان میں رہ کر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔کوئی نیا ٹیکس لگانے کا ارادہ نہیں لیکن جو ٹیکس کا نظام پہلے سے موجود ہے اس کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.