ملتان، زیر حراست ملزمان پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کے انسپکٹر اکرم کمبوہ کی کار لے کر فرار
بدھ 31 اگست 2016 16:39
ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کے زیر حراست چار نامعلوم اشتہاری ملزمان بدھ کے روز دن دھاڑے ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ انسپکٹر اکرم کمبوہ کی کلٹس کارنمبر LEB-4909 تھانہ مظفر آباد کا علاقہ پل چناب سے لے کرڈیرہ غازی خان کی جانب فرار ہو گئے۔آر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری نے پولیس حراست سے فرار ہونے والے چاروں ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات دیتے ہوئے ناصرف ملتان بلکہ گرد و نواح کے اضلاع میں بھی ناکہ بندی کرا دی ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کا مرتضی نامی اے ایس آئی تھانہ کی گاڑی میسر نہ آنے کے باعث ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ ملتان انسپکٹراکرم کمبوہ کی پرائیوٹ کار نمبر LEB-4909میں زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تھانہ مظفر آباد کا علاقہ پل چناب کے قریب پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مارنے گیا تھا کہ اسی دوران ان کے زیر حراست چاروں نامعلوم ملزمان ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ ملتان انسپکٹراکرم کمبوہ کی گاڑی لے کر ڈیرہ غازی خان کی جانب فرار ہو گئے جبکہ تھانہ لوہاری گیٹ کا مرتضی نامی اے ایس آئی اور دیگر پولیس اہلکار ان کی زیر حراست فرار ہونے والے ملزمان کا منہ تکتے رہ گئے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.