سپیکر قومی اسمبلی سے چینی سفیر کی ملاقات ،پاک چین تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
بدھ 31 اگست 2016 16:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف کسی قسم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ اقتصادی راہداری منصوبہ چین کی طرف سے پاکستانی عوام کے لئے تحفہ ہے جس سے پاکستانی عوام کو بے پناہ فواہد ملیں گے ۔
(جاری ہے)
بدھ کے روز سپیکر کے چیمبر میں چین کے سفیر کی سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات میں ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ امور اور پارلیمانی روابط مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا ، سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر اطمینان کا اظہار کیا اور اقتصادی راہداری منصوبے کی ملک کی 20 کروڑ عوام حفاظت کرے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ چین کی طرف سے پاکستانی عوام کے لئے تحفہ ہے جس سے پاکستانی عوام کو بے پناہ فوائد ملیں گے ۔ااس موقع پر چین کے سفیر نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے دونوں ملکوں کے عوام کو روزگار کے وسیع مواقع ملیں گے چین پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا چین پاکستان کی ہر قسم کی امداد جاری رکھے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.