لاہور ہائیکورٹ نے دو بچے باپ کی تحویل میں دیدئے
بدھ 31 اگست 2016 17:38
لاہور۔31 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 اگست ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے دو بچے ماموں سے لیکر باپ کی تحویل میں دے دئیے، بچوں نے ماموں کے ساتھ جانے کی ضد کی اور روتے رہے۔
(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے منڈی بہا ؤ الدین کے محمد ارشد کی درخواست پر کیس کی سماعت کی، درخواست گزار نے اپنے دو بچوں کی تحویل کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالتی سماعت کے دوران دونوں بچوں آٹھ سالہ انعم اور دس سالہ تنویر کو عدالت میں پیش کیا گیا، درخواست گزار ارشد نے عدالت کو بتایا کہ اس کی بیوی کا انتقال ہوگیا ہے اور اس کے سسرالیوں نے اس کے دونوں بچوں کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے اور ان سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔
ہائیکورٹ نے دونوں بچوں کی تحویل ماموں سے لیکر درخواست گزار باپ کو دے دی،جیسے بچے کمرہ عدالت سے باہر آئے تو انہوں نے باپ کے ساتھ جانے سے انکار کردیا اور ماموں کے ساتھ جانے کی ضد کی۔ عدالتی حکم پر باپ دونوں بچوں کو اپنے ساتھ لے گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.