پیمرا نے کیبل پر غیر قانونی دکھائے جانے والے بھارتی چینل اور ڈی ٹی ایچ پر پابندی عائد کردی
قانون کے مطابق نجی ٹی وی چینلز کو 24گھنٹے میں 10فیصد غیر ملکی مواد نشر کرنے اور کیبل آپریٹرز کو دو سے پانچ تک سی ڈی چینلز چلانے کی پابندی کی ہدایت ٹی وی چینلز 15اکتوبر تک غیر ملکی مواد قانون کے مطابق نشر کرنے کو یقینی بنائیں ، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی،پاکستانی ڈی ٹی ایچ اکتوبر میں لانچ ہو گا، ہر سال کروڑوں روپے کا سرمایہ بھارت منتقل ہورہاہے، روک تھام کیلئے وزرائے اعلیٰ،ایف بی آر،سٹیٹ بنک اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،چیئرمین پیمراکی میڈیا سے گفتگو
بدھ 31 اگست 2016 18:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء ) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے کیبل پر غیر قانونی طور پر دکھائے جانے والے بھارتی چینل اور بھارتی ڈی ٹی ایچ پر پابندی عائد کردی جبکہ قانون کے مطابق پرائیویٹ ٹی وی چینلز کو 24گھنٹے میں 10فیصد غیر ملکی مواد نشر کرنے اور کیبل آپریٹرز کو دو سے پانچ تک سی ڈی چینلز چلانے کا پابند کیا ہے۔
چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ ٹی وی چینلز 15اکتوبر تک غیر ملکی مواد قانون کے مطابق نشر کرنے کو یقینی بنائیں ، جسکے بعدخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی،پاکستانی ڈی ٹی ایچ اکتوبر میں لانچ کردیا جائے گا،پاکستان میں تقریباً 30لاکھ غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ ہیں اور ہر سال کروڑوں روپے کا سرمایہ بھارت منتقل ہورہاہے،جس کی روک تھام کیلئے صوبائی وزرائے اعلیٰ،ایف بی آر،سٹیٹ بنک اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.