برطانوی اوپنر ایلکس ہیلز شعیب اختر کے مداح نکلے
محمد علی بدھ 31 اگست 2016 21:49
ناٹنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 31اگست ۔2016ء)انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے میچوں میں سب سے بڑی انفرادی اننگز بنانے والے ایلکس ہیلز شعیب اختر کے مداح نکلے، انہوں نے لڑکپن میں شعیب اختر کے ساتھ ایک تصویر بنوائی تھی جسے سوشل میڈیا پر بڑی پسندیدگی کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان کےخلاف تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ کیلئے سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے اوپنرایلکس ہیلز سابق پاکستانی سپیڈ سٹار شعیب اختر کے بہت بڑے مداح نکلے۔
ہیلز نے کچھ عرصے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لیجنڈری باﺅلر کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی تھی۔ 3 جنوری 1989ءکو انگلینڈ کے علاقے ہلنگڈن میں پیدا ہو نے والے ایلکس ہیلز نے 2014ءمیں بھارت کیخلاف ڈیبیو کیا تھا۔ وہ اب تک 36 میچز میں39.12کی اوسط سے 1291 رنز بنا چکے ہیں جن میں 4 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایلکس ہیلز نے گزشتہ روز پاکستانی ٹیم کیخلاف 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.