ڈی سی او سیا لکوٹ کا پرائمری سکولوں کا اچانک دورہ

بدھ 31 اگست 2016 23:09

سیالکوٹ ۔31اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 اگست ۔2016ء)ڈی سی او نے ڈالووالی مرکز کے پرائمری سکولوں کے اچانک دورے کے دوران اساتذہ اور بچوں کی حاضری کی پڑتال کی ‘ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈالو والی مرکز میں واقع گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول لال کُڑتی، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈیری فارم،گورنمنٹ کمبائنڈ پرائمری سکول بھوج اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سہووالی کے دورہ کے دوران اساتذہ اور سٹاف و بچوں کی حاضری چیک کی ،اس موقع پر ڈی ایم او عامر رضا بھی ڈی سی او کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ وقت کی پابندی کو شعار بنائیں اوراور نظم وضبط پر سختی سے عمل کریں۔ اس موقع پر ڈی سی او نے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں سے سبق سنا اور ان سے سکول میں ملنے والی تعلیمی سہولیات کے معیار کے بارے میں استفسار کیا۔