ایف سی کی ماشکیل کے علاقے میں سمگلروں کیخلاف کارروائی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 200کلو سے زائداعلیٰ کوالٹی کی مارفین برآمد

جمعرات 1 ستمبر 2016 22:38

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم ستمبر ۔2016ء ) ایف سی کی ماشکیل کے علاقے میں سمگلروں کے خلاف کارروائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد 200کلو سے زائداعلیٰ کوالٹی کی مارفین برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق جمعرات کو ایف سی نے خفیہ اطلاع پر ماشکیل کے علاقے شین نالہ میں سمگلروں کے خلاف کارروائی کی فائرنگ کے تبادلے کے بعد 251کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی مارفین سمگلروں کی گاڑی سے برآمد کرلی۔ برآمد شدہ مارفین کی قیمت انٹر نیشنل مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے جسے ہمسایہ ملک سمگلنگ کی جانی تھی فائرنگ کے تبادلے کے بعد نامعلوم سمگلرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :