بھارت میں مختلف ٹریڈ یونینز کی کال پر کروڑوں مزدور اور سرکاری ملازمین کی ملک گیر ہڑتال
میاں محمد ندیم جمعہ 2 ستمبر 2016 13:31
نئی دہلی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 ستمبر۔2016ء) بھارت میں مختلف ٹریڈ یونینز کی کال پر کروڑوں مزدور اور سرکاری ملازمین ملک گیر ہڑتال پر ہیں جس سے بندرگاہیں اور بینکنگ سمیت کئی شعبے متاثر ہوئے ہیں۔اس ہڑتال کے لیے ملک کی 10 مختلف ٹریڈ یونینز نے کال دی ہے۔سینٹر فار ٹریڈ یونین کے جنرل سیکریٹری تپس سین نے بتایا ہے کہ اس ہڑتال میں تقریباً 15 کروڑ مزدور حصہ لے رہے ہیں۔
سین کا کہنا تھا کہ مزدور اور ورکرز اس وقت بغاوت کے موڈ میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹریڈ یونینز 12 نکاتی مطالبات کے حوالے سے ہڑتال کر رہی ہیں جو طویل عرصے سے پورے نہیں ہوئے ہیں۔ان مطالبات میں مزدوروں کی کم سےکم اجرت میں اضافہ، لیبر قوانین کا مکمل طور پر نفاذ، اور نجکاری کی مخالفت شامل ہے۔(جاری ہے)
ٹریڈ یونینز موجودہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسیوں کی بھی مخالفت کر رہی ہیں۔
سرکاری بینکوں کے ملازم بھی اس ہڑتال کا حصہ ہیں لیکن سخت گیر ہندو تنظیم آر ایس ایس کے نظریات کی حامل محنت کشوں کی تنظیم بھارتی مزدور یونین ہڑتال میں شامل نہیں ہے۔بھارت کی حکومت معاشی اصلاحات کے تحت دوا سازی کی صنعت سے لے کر شہری ہوا بازی کے کئی اہم شعبوں میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری کی تیاریاں کر چکی ہے لیکن مزدور تنظیموں کو اس بات کا خوف ہے کہ ان شعبوں کی نجی کاری سے بڑے پیمانے پر ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جا سکتا ہے۔مزدور یونین کوئلے کی صنعت جیسے شعبوں کو نجی شعبے کو دینے کے بھی خلاف ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ صنعت حکومت کے کنٹرول میں ہی رہے۔مودی کی حکومت اس ہڑتال کی مخالف تھی اور اس نے اسے روکنے کی کوشش بھی کی لیکن چونکہ ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے اس لیے ہڑتال کی گئی۔اطلاعات کے مطابق بندرگاہوں پر کام کرنے والے محنت کشوں کی ہڑتال سے تجارتی سرگرمیوں پر برا اثر پڑنے کی توقع ہے۔لیکن بجلی فراہم کرنے والے اداروں اور ریلوے کے ملازمین اس ہڑتال میں شامل نہیں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
عمران خان نے پی اے سی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.