ملک بھر میں 95 فیصد کنو پیدا کرنیوالا ضلع سرگودھا میں کاشتکار مایوسی کا شکار

ہفتہ 3 ستمبر 2016 12:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 ستمبر۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق سرگودھا ملک بھر میں 95 فیصد کنو پیدا کرنیوالا ضلع ہے مگر یہاں کے کاشتکاروں کو بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی جاتیں جس کی وجہ سے کنو کی پیداوار کرنیوالے کاشتکار مایوسی کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار معروف زمیندار ممتاز اختر کاہلوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ستمبر کے آخر تک دس سے بارہ دنوں کے وقفے سے کنو کی فصل کو پانی دیا جانا ہے مگر محکمہ آبپاشی کی جانب سے ٹیل پر موجود کاشتکاروں کو پانی میسر نہیں ہے کھاد اور دیگر ادویات کی قیمتیں مہنگی ہونے سے کاشتکار پریشانی میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو کاشتکار کنو کی پیداوار بند کردینگے جس سے ملک کو نقصان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :