رات کو دیر سے کھانا صحت کیلئے خطرناک ،دل کے دورے اور فالج کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ‘ تحقیق

ہفتہ 3 ستمبر 2016 13:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) نئی تحقیق کے مطابق رات کو دیر سے کھانا صحت کے لیے خطرناک ہے جبکہ تاخیر سے کھانا دل کے دورے اور فالج کے امکانات بڑھادیتا ہے ۔

(جاری ہے)

تحقیق کے مطابق رات کو دیر سے کھانا کھا کر فوری سونے سے بلڈ پریشر 10فیصد تک گرجاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگررات کا کھانا سونے سے دوگھنٹے پہلے کھایا جائے تو خرابی صحت سے بچاجاسکتا ہے ،سائنسدانوں کے مطابق رات کے کھانے کا آئیڈیل وقت 7بجے ہے ۔