وزارت سمندر پار پاکستانی سکائپ کے ذریعے تارکین وطن کی شکایات کی سماعت کے انتظامات 9 ستمبر تک مکمل کر لے گی
سینئر مشیر و شکایات کمشنر برائے تارکین وطن حافظ احسان احمد کھوکھر کی ”اے پی پی“ سے بات چیت
ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:19
اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔3 ستمبر ۔2016ء) وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں سکائپ کے ذریعے تارکین وطن کی شکایات کی سماعت کیلئے تمام ضروری انتظامات 9 ستمبر تک مکمل کر لے گی۔ سینئر مشیر و شکایات کمشنر برائے تارکین وطن حافظ احسان احمد کھوکھر نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت ان ممالک میں مقیم تارکین وطن کیلئے فراہم کی جائے گی جہاں ایک لاکھ سے زائد تعداد میں پاکستانی مقیم ہیں۔
سکائپ کے ذریعے شکایات ان ممالک سے کی جائے گی جہاں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کم از کم مدت میں شکایات کے ازالہ کیلئے تعینات کئے گئے تھے۔ کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کو ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ وہ اپنے تعیناتی ممالک میں مقیم تارکین وطن سے شکایات موصول کرکے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کو ارسال کریں جہاں سے یہ شکایات متعلقہ محکموں اور شعبوں کو 15 یوم میں نمٹانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.