1223 میگا واٹ پیداواری صلاحیت کا حامل کمبائنڈ سائیکل بلوکی پاور پلانٹ جنوری 2018ء میں پیداوار شروع کر دیگا‘ انجینئر محمد اسلم بٹ
منصوبہ پر 50 فیصد سول ورک جبکہ الیکٹرو مکینیکل سمیت مجموعی طور پر 30 فیصد کام مکمل ہو چکا ، جدید ترین مشینری کی بدولت ماحول دوست ہونے کے ساتھ 61.6 فیصد صلا حیت کے ساتھ کم سے کم ایندھن میں زیادہ سے زیادہ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے‘ قائمقام جنرل منیجر پراجیکٹ
ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:52
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) بجلی کی 1223 میگا واٹ پیداواری صلاحیت اور جدید ترین نائن ایچ گیس ٹربائین ٹیکنالوجی کا حامل کمبائنڈ سائیکل بلوکی پاور پلانٹ جنوری 2018ء میں تکمیل کے بعد پوری استعداد کے ساتھ پیداوار شروع کر دے گا‘ منصوبہ پر سول ورک 50 فیصدجبکہ الیکٹرو مکینیکل سمیت مجموعی طور پر 30 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، پلانٹ تک گیس پائپ لائن بچھانے کا کام جلد مکمل ہوجائے گا،منصوبہ جدید ترین مشینری کی بدولت ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ61.6 فیصد صلاحیت کے ساتھ کم سے کم ایندھن میں زیادہ سے زیادہ بجلی بنائیگا۔
بلوکی پاور پلانٹ کے قائم مقام جنرل منیجر پراجیکٹ انجینئر محمد اسلم بٹ نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمبائنڈ سائیکل بلوکی پاور پلانٹ کا پہلا مرحلہ اگست 2017ء میں مکمل ہو گا، اور قومی گرڈ کو 386.5 میگا واٹ بجلی کی ترسیلشروع ہو جائیگی جبکہ اس کی تکمیل جنوری 2018ء میں ہو گی، جب پاور پلانٹ اپنی پوری استعداد 1223 میگا واٹ کے ساتھ آپریشنل ہو جائے گا جس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آئے گی، انہوں نے بتایا کہ پلانٹ پر 50 فیصد سول ورک مکمل ہو چکا ہے‘ جدید ترین نائن ایج گیس ٹربائین ٹیکنالوجی کا حامل یہ پاور پلانٹ کمبائنڈ سائیکل ہے جو گیس اور ڈیزل دونوں سے چلایا جاسکتا ہے. انہوں نے کہا کہ پلانٹ کی تنصیب دوست ملک چین کی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کمپنی اور حبیب رفیق پرائیویٹ لمیٹڈ کے جوائنٹ وینچر کے تحت ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.