سیاسی قیاد ت تلخیاں بھول کردہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی تشکیل دیں‘ پیر اعجاز ہاشمی
عمران خان ناچ گانے کی سیاست چھوڑ کر امن و امان پر توجہ دیں‘جے یو پی خیبر پختونخواہ کے صدر فیاض خان سے گفتگو
ہفتہ 3 ستمبر 2016 19:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے مردان میں خود کش حملے اور پشاور کی کرسچن کالونی پر حملے پرس افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعات کوامریکی، اسرائیلی اور بھارتی ایجنٹو ں کی کارروائی قراردیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے ٹھوس اقدامات کرے، بیان بازی سے قوم تنگ آچکی ہے۔
عمران خان اور ان کے ساتھی بھی ناچ گانے کی سیاست کو چھوڑ کر امن و امان پر توجہ دیں۔ جے یو پی خیبر پختونخواہ کے صدر فیاض خان سے واقعات پر گفتگو میں پیر اعجازہاشمی نے شہید وکلا کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ی کاشکا ر پاکستانی قوم ایک عرصے سے اس عفریت کا مقابلہ کررہی ہے۔(جاری ہے)
اب الزامات کی سیاست سے باہر نکل کر دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی تشکیل دینا ہوگی ۔
حکومتی دعوے بے نقاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن کے اچھے اثرات مرتب ہوئے تھے مگر دہشت گردی کا ابھی تک جاری رہنا چشم کشا اور افسوسناک ہے۔ قوم کو پس پردہ حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی را کے نیٹ ورک کو توڑنا ہوگا۔ ورنہ اسی طرح لاشیں اٹھاتے رہیں گے۔ کرسچن کالونی پر حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے جے یو پی کے سربراہ نے کہا کہ فوج نے بھی عا م شہریوں کے ساتھ بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں اپنی استطاعت کو بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماوں کو ماضی کی تلخیوں کو بھول کرقومی ترقی اور دہشت گردی کے خاتمے کی طرف توجہ دینی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.