احتجاج کرنیوالے تینوں عوام کی زندگی کو عذاب بنانے کے نقطے پرمتفق ہیں۔پرویزرشید
احتجاج کرنیوالے اپنی تحریک کیلئے مشترکہ نام نہیں رکھ سکے،عمران تحریک احتساب،پنڈی والے تحریک نجات،کینیڈا سے آئے کینیڈی تحریک قصاص کہتے ہیں،ریلی کے باعث لاہور میں4ارب اورپنڈی میں10لاکھ روپے کاروباری خسارہ ہوا،جبکہ ریلی کی سیکورٹی کی مد میں50لاکھ روپے نقصان ہوا۔وفاقی وزیراطلاعات کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 ستمبر 2016 20:07
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 ستمبر2016ء) :وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہاہے کہ احتجاج کرنیوالے تینوں لوگوں کی زندگی کو عذاب بنانے کے نقطے پر متفق ہیں،لیکن اس کے باوجوداپنی تحریک کیلئے مشترکہ نام نہیں رکھ سکے،عمران خان اپنی تحریک کو تحریک احتساب،پنڈی والے تحریک نجات،کینیڈا سے آئے کینیڈی تحریک قصاص کہتے ہیں،ریلی کے باعث لاہور میں 4ارب اور پنڈی میں10لاکھ روپے کاروباری خسارہ ہوا،جبکہ ریلی کی سیکورٹی کی مد میں 50لاکھ روپے نقصان ہوا۔
انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنیوالے تینوں ایک نقطے پر متفق کہ لوگوں کی زندگی کو عذاب بنانا ہے لیکن تینوں ایک دوسرے کے سہولت کار ہونے،اعلانیہ اور خفیہ ملاقاتوں کے باوجود اپنی تحریک کیلئے مشترکہ نام نہیں رکھ سکے۔(جاری ہے)
ریلی کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ تھا کہ وہ نئی بات کرینگے۔لیکن انہوں نے 2013ء میں جو تقریر کی تھی وہی آج شاہدرہ میں کی۔
اتنی بھاری مالیت کا کنٹینربنایا ان کو چاہیے کہ اپنی تقریر ٹیپ کرکے لوگوں کو سناتے رہیں۔پرویز رشید نے کہا کہ خان صاحب کس چیز کا احتساب چاہتے ہیںآ ج تک معلوم نہیں ہوسکا۔اگر کرپشن کا احتساب تو پاکستان مسلم ن نے احتساب کا مسودہ جمع کروادیاہے۔اسی طرح اعتزاز احسن نے بھی سینیٹ میں جمع کروادیاہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ دونوں جمع کروائے گئے بل قابل نہیں ہیں تو اپنا مسودہ اسمبلی میں جمع کروادیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان انتخاب کے ذریعے تبدیلی کو تسلیم نہیں کرتے۔خان صاحب کو جس کام کیلئے قوم نے منتخب کیا یہ کام وہ بھول چکے ہیں۔عمران خان کے جلسے جلوسوں میں جو رونق ہم دیکھتے تھے وہ اب پھیکی پڑتی جارہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.