کسان فصلوں کی پیدوار میں اضافہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنائیں‘ڈاکٹر فرخ جاوید
پاکستان کے معاشی مستقبل کا انحصار شعبہ زراعت کی ترقی خصوصاً کپاس کی فصل سے وابستہ ہے‘کاشتکاروں سے گفتگو
ہفتہ 3 ستمبر 2016 20:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء ) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبہ میں زراعت کی بہتری اور کاشتکار وں کی خوشحالی کے لیے 100ارب روپے کے کسان پیکج کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پیکج کے ثمرات حقیقی معنوں میں کاشتکاروں تک پہنچائے جائیں گے۔ وزیر زراعت نے کہا کہ ہمارا کاشتکار خوشحال ہوگا تو ملک بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہارضلع خانیوال میں مختلف مقامات پر کپاس کی فصل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فرخ جاوید نے موضع شام کوٹ میں میاں اعجاز احمد ،موضع عنائت پور میں محمد زاہد کمبوہ اوراڈا خالق آباد میں خادم حسین بنگش کے زرعی فارمز پر کپاس کی فصل کا معائنہ کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پرای ڈی او زراعت رانا احمد منیر ،ڈی او زراعت توسیع میاں منظور بھی ان کے ہمراہ تھے۔
صوبائی وزیر نے اس موقع پر کاشتکار وں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معاشی مستقبل کا انحصار شعبہ زراعت کی ترقی خصوصاً کپاس کی فصل سے وابستہ ہے۔ کسان فصلوں کی پیدوار میں اضافہ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنائیں۔ حکومت پنجاب اس سلسلے میں لینڈ لیزر لیولرز ،روٹا ویٹرز سمیت دیگر جدیدزرعی آلات سبسڈی پر فراہم کررہی تاکہ فصلوں کی پیدوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شعبہ زراعت کی ترقی اور کسانو ں کی خوشحالی کے لیے اپنی تمام ترصلاحتیں وقف کر دیں۔اس موقع پر موجود کاشتکاروں نے 100ارب روپے کا کسان پیکج دینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا شکر یہ ادا کیا اور کہا حکومت پنجاب حقیقی معنوں میں زراعت کی ترقی کے لیے کام کررہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کاشتکاروں سے گفتگو میں بتایا کہ صوبہ بھر میں غیر معیاری اور جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے گرد گھیر ا تنگ کردیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.