آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے فارنرز رجسٹریشن آفس اسپیشل برانچ کا افتتاح کردیا
اتوار 4 ستمبر 2016 17:40
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے فارنرز رجسٹریشن آفس اسپیشل برانچ کا افتتاح کیا اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ڈاکٹر ثناُاللہ عباسی,ایس ایس پی اسپیشل برانچ سیکیورٹی جاوید اکبر ریاض و احمد یار چوہان سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔آئی جی سندھ نے مذکورہ سیل کے جملہ امور پر بعد از بریفنگ ہدایات دیں کہ غیر ملکی مندوبین, مہمانوں و دیگر کی پاکستان میں آمد کے حوالے سے اسپانسرز کے جملہ کوائف کا تصدیق شدہ ریکارڈ لازماّ محفوظ کیا جائے جبکہ غیر ملکیوں کی آمد کے بعد مقررہ وقت میں انکی رجسٹریش اور اس حوالے سے درکار تمام دستاویزات کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔
انہوں نے ہدایات دیں کہ غیر ملکیوں کی آمد انکے ملک میں جائے قیام ویزہ کی مدت اور روانگی سمیت انھیں اسپانسر کرنیوالے شہریوں /اداروں /کمپنیز و دیگر کا مکمل ڈیٹا مذکورہ سیل میں محفوظ رکھنے کے لیے نادرا سے لنک پر مشتمل سافٹ ویئر تیار کیا جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسپانسر کے کوائف کی تصدیق کے لیے بائیو میٹرک سہولیات سے بھی استفادہ کے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ عملے کو مذکورہ سیل میں ذمہ داریاں تفویض کی جائیں اور اس حوالے سے درکار ضروری امور پر مشتمل تفصیلی سفارشات برائے ملاحظہ ارسال کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ فارنز رجسٹریشن آفس کے جملہ امور کو ہر لحاظ سے جدید اور دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں اس موقع پر آئی جی سندھ نے مذکورہ آفس کے لیے پچاس لاکھ روپئے جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذید درکار وسائل کے حوالے سے جامع سفارشات ارسال کی جائیں تاکہ فارنرز رجسٹریشن آفس کے مجموعی امور کو غیر معمولی بنایا جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.