فیشن انڈسٹری سے لوگوں کو فلم میں لانا وقت کی ضرورت ہے، رابعہ بٹ
منگل 6 ستمبر 2016 12:27
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہارانھوں نے ا پنے ایک انٹرویو میں کیا۔
رابعہ بٹ نے کہا کہ پاکستان فیشن انڈسٹری سے وابستہ باکمال لوگوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا ہے۔ ہمارے ڈیزائنروں کی شہرت کے چرچے اب پاکستان کی سرحدیں پار کرتے ہوئے دنیا کے بیشترممالک تک جا پہنچے ہیں، جو کسی اعزازسے کم نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری کی مقبولیت میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے اوریہاں منعقد کیے جانے والے فیشن شومیں ایک خاص کمیونٹی کے ساتھ اب مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگوں کی بڑی تعداد میں دکھائی دیتی ہے جو خوش آئند بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان فلم میکرزکوچاہیے کہ فیشن ٹریڈ کے لوگوں کو اپنی ٹیم کا حصہ بنائیں اوران کے ساتھ فلم بینوں کو ایسے پروجیکٹس دیں جس کو دیکھ کرسب حیران رہ جائیں۔ بلاشبہ فیشن انڈسٹری میں ایسے بہت سے لوگ موجود ہیں جوکچھ بھی کرسکتے ہیں۔ابھی تک توفیشن کے لوگ ایکٹنگ کے میدان میں کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں لیکن فیشن ڈیزائنرز، ہیئراسٹائلسٹ اورمیک اپ سے وابستہ لوگوں کواگریہاں کام کرنے کا بہترمواقع دیا گیا توحیرت انگیز بہتری سے پاکستان فلم انڈسٹری کوانٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی ملے گی ، جوموجودہ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
یونان میں گرفتار پاکستانی صحافی کو قونصلر تک رسائی مل گئی
-
ہم جنس پرستی حرام، مرد مجھ سے مراسم بڑھاتے ہیں تو ہنسی آتی ہی: فیصل قریشی
-
آمنہ شیخ کی شوبزمیں واپسی، لوگوں کو بہتر اور مثبت سوچ دینا چاہتی ہوں
-
گووندا کی سیاست میں دوبارہ اینٹری، وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات
-
دلجیت کی پاکستانی گانے اڈی جا کے ساتھ کنسرٹ میں شاندارانٹری
-
اداکارہ نیلی سے تیسری شادی کا ارادہ تھا،قسمت نے ساتھ نہیں دیا:جاوید شیخ
-
فلم ’’سمبا‘‘ میں سارہ علی خان کو مرکزی کردارملنے پر جھانوی نے خاموشی توڑدی
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا ور اگھوچڈھا کی طویل عرصے بعد ایک ساتھ انٹری
-
گلوکار بادشاہ سے تعلقات پراداکارہ ہانیہ عامر نے لب کشائی کردی
-
کبریٰ خان کو بھی دبئی کا ’’گولڈن ویزا‘‘مل گیا
-
پاکستانی اینکر اورمیراتھون رنر مونا خان یونان میں گرفتار
-
ہدائتکارنوید رضا کی نئی فلم’’ٹائیگربابا‘‘کا ٹیزر لائونچ ،21 جون کو سینماگھروں کی زینت بنے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.