واحد ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان نے ٹیم کو حتمی شکل دیدی ،2 تبدیلیوں کا امکان
بدھ 7 ستمبر 2016 12:29
مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7 ستمبر۔2016ء )پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کے لیے ٹیم کو حتمی شکل دے دی ،ٹیم میں کم سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز 1-4 سے گنوانے والی ٹیم سرفراز احمد کی زیر قیادت نئے دور کا واحد ٹی ٹونٹی میچ سے کرے گی،اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ پر میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا،ٹیم کی کمان سرفراز احمد کے ہاتھوں میں آگئی، ون ڈے سیریز میں اچھے سٹرائیک ریٹ سے ٹاپ سکورر کے طور پر متاثر کن کارکردگی پیش کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین قیادت سونپے جانے کے بعد پہلے امتحان سے گزریں گے ، مہمان ٹیم کو ناقابل اعتبار نظر آنے والے شرجیل خان کے ساتھ اظہر علی کی جگہ انگلینڈ واپس پہنچنے والے خالد لطیف سے بھی اچھے آغاز کی امیدیں وابستہ ہونگی، کپتان بیٹنگ آرڈر میں اوپنر آنے کا فیصلہ بھی کرسکتے ہیں۔
سیریز کے آخری مقابلے میں فاسٹ باؤلر عمر گل کی جگہ سہیل تنویر کو چانس دیئے جانے کا امکان ہے ۔ممکنہ پلیئنگ الیون سرفرازاحمد( کپتان)،شرجیل خان ،خالد لطیف ،عمادوسیم،سہیل تنویر،محمد عامر،حسن علی،شعیب ملک،محمد رضوان،محمد نوازاور بابر اعظم ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ وہاب ریاض اورعماد بٹ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہو ں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.