انڈر۔17فٹسال کپ ،پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 31گولز سے عبرت ناک شکست
بدھ 7 ستمبر 2016 19:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7 ستمبر ۔2016ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے احکامات دھرے کے دھرے رہ گئے ، حکومت کی جانب سے این او سی نہ ملنے کے باوجود فٹسال فیڈریشن نے اسکاٹ لینڈ میں انڈر۔17فٹسال کپ میں پاکستان کا پرچم لہرا دیا جبکہ پہلے میچ میں فٹسال ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 31گولز کی عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں منعقد انڈر۔
17فٹسال کپ میں شرکت کیلئے فٹسال فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے این او سی مانگا تھا تاہم انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت اور پاکستان کا پرچم لہرانے کیلئے حکومت کی جانب سے این او سی نہ ملنے کے باوجود فٹسال فیڈریشن نے ہٹ دھڑمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پرچم لہرا دیا اور پہلے میچ میں انڈر۔(جاری ہے)
17ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں صفر کے مقابلے میں تیرہ گولز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، میچ کے دوران پاکستانی فلیگ لہرانے والے کھلاڑی حریف ٹیم کیخلاف گول کرنا تو دور میچ کے دوران متعدد بار گرتے رہے جبکہ انڈر۔
17فٹسال ٹیم میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا کا صاحبزادہ معیذ گنجیرا بھی شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ انڈر۔17فٹ سال ٹیم کو حکومتی این او سی نہ ہونے پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر ایف آئی اے کی جانب سے بھی روکا گیا تھا لیکن اہم عہدے پر فائز با اثر شخصیت کی مداخلت پر انڈر۔17فٹسال ٹیم کو اسلام آباد سے اسکا ٹ لینڈ کی روانگی کا پروانہ دیا گیا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.