ساہیوال، ڈاکخانہ میں ڈکیتی کی واردات پر 2ملازمین کی معطلی کے خلاف نوپ یونین کاہڑتال کا اعلان
بدھ 7 ستمبر 2016 20:34
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 ستمبر ۔2016ء) ڈاکخانہ میں ڈکیتی کی واردات پر 2ملازمین کی معطلی کے خلاف نوپ یونین نے ہڑتال کا اعلان کردیا ‘پنشن کیلئے دو ر دراز سے آنے والے ریٹائرڈ ملازمین بھی پریشان ہوکر احتجاج کرنے لگے ‘یونین کا ملازمین کی بحالی و مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق 2رو ز قبل طارق بن زیادکالونی کے ڈاکخانے میں دوران ڈکیتی 3نامعلوم نقاب پوش ڈاکو میز پر فائرنگ کرکے دروازہ کھلوانے کے بعد 21لاکھ 54ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے جس پر ڈپٹی پی ایم جی میاں ناصر محمود نے متعلقہ پوسٹ ماسٹر طارق محمود اور دوسرے ملازم شمس الحسن کو معطل کردیا۔
اس سلسلہ میں نوپ سی بی اے یونین کے عہدیداران نے دونوں ملازمین کی معطلی کے فیصلے کو نہ صرف غلط قراردیا بلکہ اپنے دیگر مطالبات بھی پیش کردیئے اور ملازمین کی بحالی و مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم کیا۔(جاری ہے)
جی پی او ساہیوال میں ہڑتال کے بعد معاملات خراب ہو گئے اور دور دراز سے آنے والے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن نہ ملنے پر انہوں نے نعرہ بازی کی اور شدید احتجاج کیا۔
ہڑتالی نوپ کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ دونوں ملازمین کو معطل کرنا ناانصافی ہے اگر وہ دروازہ نہ کھولتے تو نامعلوم ڈاکو انہیں گولی ماردیتے تو کون ذمہ دار تھا ڈپٹی پی ایم جی نے دوران انکوائری نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔انہوں نے معطل ملازمین کی فوری بحالی ‘محکمانہ تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے اورتمام پوسٹ آفسز جن پر لاکھوں روپے ریونیو جمع ہوتاہے سکیورٹی گارڈز تعینات کرنے کامطالبہ کیا۔جب ڈپٹی پی ایم جی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو وہ بند کمرے میں اجلاس میں مصروف تھے۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.