(ن) کی قیادت نے تمام مرکزی و صوبائی رہنماؤں ‘کارکنوں کو پی ٹی آئی کے کسی بھی اقدام پر رد عمل دینے سے سختی سے روکدیا
رہنما اپنا کردار ادا کریں، پارٹی قیادت کے احکامات کو نظر انداز کرنے کی صورت میں کارروائی عمل میں لانے کا عندیہ بھی دیدیا گیا ‘ ذرائع
جمعرات 8 ستمبر 2016 13:22
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے تمام مرکزی و صوبائی رہنماؤں او رخصوصاً کارکنوں کو پی ٹی آئی کے کسی بھی اقدام پر رد عمل دینے سے سختی سے روک دیا ، احکامات کو نظر انداز کرنے کی صورت میں کارروائی عمل میں لانے کا عندیہ بھی دیدیا گیا ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے 24مارچ کو رائیونڈ کی طرف مارچ کے اعلان کے بعد (ن) لیگ کے رہنماؤں خصوصاً کارکنوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے اور انہوں نے عزم کیا ہے کہ قیادت کے گھر کی حفاظت کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں گے ۔
تاہم (ن) لیگ کی قیادت نے اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تمام مرکزی وصوبائی رہنماؤں او رخصوصاً کارکنوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کسی بھی اقدام پر رد عمل دینے سے گریز کریں ۔ رہنماؤں کہا گیا ہے کہ وہ کارکنوں سے رابطے میں رہیں اورانہیں ایسے کسی بھی اقدام سے باز رکھنے کے لئے اپنا کردار اداکریں ۔ ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی قیادت نے واضح کہا ہے کہ احکامات کو نظر انداز کرنے کی صورت میں کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.