پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکول اپنے طالب علموں کا ریکارڈ 25ستمبر تک اپ ڈیٹ کر لیں‘طارق محمود
جمعرات 8 ستمبر 2016 13:23
(جاری ہے)
اجلاس میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرز اور پروگرام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضرورت مند بچوں کی مفت تعلیم کے لیے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور مستقبل کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پارٹنر سکولوں کے سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں ریکار ڈ کی درستگی کے عمل کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ پیف کے کنسلٹنٹ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیٹا درستگی کے عمل کا روزانہ بنیادوں پر جائزہ لیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پارٹنر سکولوں کے ماہانہ واجبات کی بر وقت ادائیگی کے لیے مربوط اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی سال 2017-18کے لیے پارٹنر سکولوں کو درکار نصابی کتب کامنظم ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے تاکہ یہ کتب بروقت مہیا کی جا سکیں ۔ اس موقع پر پارٹنر سکولوں میں طالب علموں کے لیے دستیاب تعلیمی سہولیات بشمول صاف پانی اور کلین ٹائلٹ کی فراہمی کے اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلا س نے اس امر پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا کہ پیف نے پارٹنر سکولوں کی اساتذہ کی جدید تربیت کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں تاکہ ان سکولوں کا معیار تعلیم بہتر رہے۔ایم ڈی پیف طارق محمودنے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضرورت مند بچوں کی تعلیم کے ذریعے بحالی کے اقدامات سے معاشر ے میں مثبت تبدیلی کے عمل کو تقویت ملی ہے، لوگوں کو یہ احساس ہوا ہے کہ غربت حصول تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔والدین اپنے بچوں کو پیف سے منسلک سکولوں میں مفت تعلیم دلوا کر ان کا مقدر سنوار سکتے ہیں۔ اس حوالے سے صوبے کے 36اضلاع میں پارٹنر سکولوں کا نیٹ ورک اس انداز سے تشکیل دیا گیا ہے کہ غربت و افلاس میں جکڑے بچوں کو گھروں کے نزدیک مفت و معیار ی تعلیم کی سہولت میسر آئے ۔ اس طرح 2018تک سو فیصد انرولمنٹ کے اہداف حاصل کر نے میں مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
-
ملک بھر میں ہفتہ کو فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
-
سندھ میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ جدید آٹومیٹڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں ،وزیرٹرانسپورٹ سندھ
-
پیپلزبس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا آغاز،وزیر اعلی نے آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
مریم نواز فری وائی فائی سروس 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پرایکٹو کر دی گئی
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ اپریل میں کل 809 کیسز نمٹائے
-
مردان، تھانہ رستم پولیس نے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا
-
افزائش مویشیاں کے شعبے کا سب سے بڑا چیلنج نصاب تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، احسن اقبال
-
مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سردار بیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی
-
بھکر میں پرائمری اسکول سے بلیک کوبرا سانپ نکل آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.