پی ٹی آئی نے رائے ونڈ مارچ کے لیے اپوزیشن قیادت سے رابطے شروع کر دیئے ، عمران ‘طاہر القادری جلد ملاقات کیلئے رابطہ کار متحرک ہو گئے
حکمران جماعت نے بھی پیشگی منصوبہ بندی کا آغاز کردیا ،ہر ممکن طریقے سے پر امن رہ کر معاملات کو کنٹرول کرنے بارے غور کیا جارہا ہے
جمعرات 8 ستمبر 2016 20:34
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے رائے ونڈ مارچ کے لیے اپوزیشن قیادت سے رابطے شروع کر دیئے ، عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کی جلد ملاقات کے لئے رابطہ کار دوبارہ متحرک ہو گئے ،حکومت نے بھی صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے پیشگی منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا ہے ۔پی ٹی آئی کے ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ مارچ کی تاریخ میں چند دنوں کی توسیع ہو سکتی ہے اور محرم الحرام کے پیش نظر اکتوبر سے پہلے ہر صورت مارچ کیا جائے گا ۔
پارٹی رہنماؤں کے مطابق اس دوران وزیراعظم محمد نواز شریف بھی بیرو ن ملک سے واپس پاکستان پہنچ جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف عوامی تحریک ،پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ (ق) ،جماعت اسلامی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کو مارچ اور دھرنا دینے کے حوالے سے اعتماد میں لے گی اور اس سلسلہ میں ابتدائی رابطے شروع کر دئیے گئے ہیں ۔(جاری ہے)
جبکہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کی جلد ملاقات کیلئے بھی رابطہ کار دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں جن میں شیخ رشید مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ دوسری طرف حکمران جماعت بھی اس ساری صورتحال سے غافل نہیں اور اس نے بھی پیشگی منصوبہ بندی کا آغاز کردیا ہے جس میں ہر ممکن طریقے سے پر امن رہ کر معاملات کو کنٹرول کرنے بارے غور کیا جارہا ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.