وزیراعلیٰ کی اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ آمد ،ڈاکٹرز اور عملہ حیران رہ گیا
آپ کی بغیر پروٹوکول ہسپتال آمدسے ہمیں خو شگوار حیرت ہوئی ہے‘لیڈی ڈاکٹر کا وزیراعلیٰ سے مکالمہ میں یہاں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے آیا ہوں اورآئندہ بھی ہسپتالوں میں آتا جاتا رہوں گا‘شہبازشریف
جمعرات 8 ستمبر 2016 20:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے بغیر کسی پیشگی اطلاع اور بغیر پروٹوکول کے رائیونڈ میں تعمیر ہونے والے نئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ۔وزیراعلیٰ کے دورے سے انتظامیہ اورمیڈیا مکمل طورپر لاعلم رہے۔ وزیراعلیٰ کے ماڈل ٹاؤن سے رائیونڈ تک سفر کے دوران ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی اورکسی موقع پر بھی ٹریفک کو نہیں روکا گیا بلکہ وزیراعلیٰ کی گاڑی ٹریفک اشاروں پر بھی رکتی رہی۔
ہسپتال کے دورہ کے موقع پروزیراعلیٰ نے استقبالیہ پر عملے کی غیر موجودگی پر وہاں موجود انتظامیہ سے پوچھا تووہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔وزیراعلیٰ کی اچانک آمد پر ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز اور انتظامی افسران سمیت عملہ حیران رہ گیا۔(جاری ہے)
ایک لیڈی ڈاکٹر نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اچانک ہسپتال آئے ہیں ہمیں اس کی بالکل توقع نہیں تھی اور ہمیں آپ کی آمد پر خوشگوار حیرت ہورہی ہے ۔
اگرچہ دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں لیکن اس کے باوجود آپ بغیر سکیورٹی اوربغیرپروٹوکول کے یہاں آئے ہیں جو آپ کے اس عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ آپ عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کس قدر تڑپ رکھتے ہیں جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں یہاں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے آیا ہوں اورآئندہ بھی ہسپتالوں میں آتا جاتا رہوں گا۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے امور اور ڈاکٹروں کی تعیناتی کے حوالے سے لاعلمی پر ایم ایس کی سرزنش کی اور کہا کہ اگر آپ اپنے فرائض بطریق احسن سرانجام نہیں دے سکتے تو اپنے لئے کوئی اور کام ڈھونڈ لیں۔ وزیراعلیٰ کی روانگی پر ہسپتال کے باہر رائیونڈ کے رہائشی لوگ جمع ہوگئے جس پر وزیراعلیٰ اپنی گاڑی سے اتر کر ان کے پاس گئے اوران کے مسائل سنے۔وزیراعلیٰ نے رہائشیوں کو مسائل کی جلدحل کی یقین دہانی کرائی جس پر انہوں نے’’ شہبازشریف زندہ باد ‘‘اور’’ دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا‘‘ کے نعرے لگائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.