وزیر اعلیٰ پنجاب کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائے ونڈ کا اچانک دورہ، طبی سہولتوں کی فراہمی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کیتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائے ونڈ کے دورے کے موقع پر گفتگو ڈینٹل سرجری روم میں پڑے کوڑے دان میں ویسٹ کی موجودگی پر برہمی کا اظہار، صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
جمعرات 8 ستمبر 2016 21:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جمعرات کو بغیر پروٹوکول نئے تعمیر ہونے والے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائے ونڈ کا اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ بغیر کسی پیشگی اطلاع ہسپتال پہنچے ۔وزیراعلیٰ کے اس دورے سے میڈیا،ہسپتال انتظامیہ اورضلعی انتظامیہ مکمل طورپر بے خبر رہے۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیااوران کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ نے نئے تعمیر ہونے والے ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا اور گاؤن نہ پہننے پر اے ایم ایس ڈاکٹر محمود اختر کی سرزنش کی اور کہا کہ آپ ڈاکٹر ہیں اور گاؤن آپ کی پہچان ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.