چیف ٹریفک آفیسر کی ڈی ایس پیز سے میٹنگ، عیدالاضحی کے ٹریفک انتظامات کو بہتربنانے کی ہدایت
ہفتہ 10 ستمبر 2016 20:27
لاہور۔10 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10ستمبر ۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے سلسلے میں ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ شہر بھر میں قائم عارضی بکر منڈیوں ،اہم کاروباری مراکز اور شاپنگ مالز میں خریداری کیلئے آنیوالوں کی سہولت اور پارکنگ انتظامات کی بہتری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کی حوصلہ شکنی اور شہریوں میں شعور بیداری کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر نے سی ٹی اومیں ڈی ایس پیز سے میٹنگ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آج سے عید تک تمام ٹریفک افسران اپنے اپنے علاقوں میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے اور شہریوں کی مدد اور سہولت بارے انتظامات کی نگرانی کرتے ہوئے ہمہ وقت سڑکوں پر موجود رہیں گے ۔(جاری ہے)
ڈی ایس پی صاحبان اہم اور رش والے چوکوں میں خودموجود رہتے ہوئے ٹریفک کو کلیئر کروانے کے ذمہ دار ہونگے،اپنے اپنے سرکل میں قائم عارضی بکر منڈیوں کا باقاعدگی سے وزٹ کریں اور رش والے علاقوں میں اضافی نفری کا بندوبست کریں اہم شاہراؤں پر واقع مارکیٹوں اور خریداری کے مراکز پر وارڈنز کی مناسب ڈیوٹی لگائی جائے جبکہ ٹریفک وارڈنز صبر و تحمل مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھیں ۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کے لئے خصوصی اسکواڈز بھی چلائے جائیں گے جو کہیں بھی ٹریفک کا مسئلہ ہونے کیصورت میں فوری ٹریفک کو کلیئر کروائیں گے۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہرممکن یقینی بنایا جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.