عابدشیرعلی باپ کی طرح ابنارمل شخص ہے،پاکستا ن عوامی تحریک
ہفتہ 10 ستمبر 2016 23:18
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10ستمبر ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ عابد شیر علی اپنے باپ کی طرح ایک ابنارمل شخص ہے،اسکی تنقید کا جواب دینا تو ہین سمجھتے ہیں ،میٹر ریڈروں کی رشوت اور قومی خزانے کی لوٹ مار پر پلنے والے ڈاکٹر طاہر القادری پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے جرائم اور گریبانوں پر نظر ڈالیں ۔ترجمان نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص کے خوف نے نواز شریف کابینہ کے چوروں اور قاتلوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں ۔
یہ ملک و قوم کی بد قسمتی ہے کہ کرپٹ لٹیرے اور پاکستان کی سلامتی کے دشمن اقتدار میں بیٹھے ہیں اور عزت دار لوگوں پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ عابد شیر علی سیاست کے تالاب کی ایک گندی مچھلی ہے ۔یہ دونوں ” پیو پُتر “ جھوٹے اور پاگل ہیں اور سارا فیصل آباد انہیں ابنارمل فیملی کے طور پر پکارتا ہے ۔(جاری ہے)
عابد شیر علی پولیس فاؤنڈیشن کے پلاٹوں پر قبضے کرنے اور بجلی چوری کرانے کا سب سے بڑا مجرم ہے ۔
وہ وقت بہت قریب ہے جب عابد شیر علی جیسے فراڈیے جیلوں میں بند ہوں گے ۔ترجمان نے کہا کہ عابد شیر علی میں جرات ہے تو اپنے پانامہ کے ڈاکو آقاؤں سے کہے کہ وہ نام ای سی ایل میں ڈال کر دکھائیں ۔ترجمان نے مزید کہا کہ فیصل آباد کے جرائم پیشہ عناصر کابینہ میں بیٹھے ہیں اس لئے فیصل آباد جرائم پیشہ لوگوں اور دہشتگردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.