حکومت کی جانب سے مجھے کھلی جگہ پر نمازعید پڑھانے سے روکناخلاف شریعت اور خلاف سنت ہے

معروف عالم دین مفتی عبد القوی کا پریس کانفر نس سے خطاب

پیر 12 ستمبر 2016 21:44

حکومت کی جانب سے مجھے کھلی جگہ پر نمازعید پڑھانے سے روکناخلاف شریعت ..

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 ستمبر - 2016ء) معروف عالم دین مفتی عبد القوی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مجھے کھلی جگہ پر نمازعید پڑھانے سے روکناخلاف شریعت اور خلاف سنت ہے , اگر نشتر پارک سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں کھلی جگہ پر نماز عید پڑھائی گئی تو میں باغ لانگے میں ان 8بج کر 10منٹ پر نماز عید پڑھاؤں گا۔

(جاری ہے)

پیر کو مدرسہ عبیدیہ قدیر آباد میں پریس کانفر نس کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہ پیغام ملا ہے کہ میں کھلی جگہ پر نماز نہ پڑھاؤں حالانکہ میرے اکابرین 1936سے یہاں نماز پڑھاتے چلے آرہے ہیں۔

اگر دہشت گردی کا کوئی خطرہ ہے تو میں حکومت اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کرنے کو تیار ہوں۔ اگر نشتر پارک سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں کھلی جگہ پر نماز عید پڑھائی گئی تو میں خود اس جگہ پر نماز عید کی امامت کراؤں گا اور اس سلسلے میں میں نے اپنے احباب کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :