حکومت دیہی علاقوں میں پہلوانی کے کھیل کے فروغ کیلئے ضروری اقدامات کرے، اؤلمپیئن محمد انور
ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:53
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ 24 ستمبر سے ویت نام میں کھیلی جانے والی ایشین بیچ گیمز میں تین پاکستانی پہلوان شرکت کریں گے، جن میں محمد نذیر 61 کلوگرام( قومی چیمپیئن) محمد اسد پلس 74 کلوگرام ( قومی چیمپیئن) جس نے گذشتہ تھالی لینڈ میں کھیلی گئی ایشین بیچ گیمز میں کانسی اور رواں سال فروری میں بھارت میں کھیلی گئی سیف گیمز بھارت چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا اور محمد انعام بٹ پلس 86 کلوگرام ( قومی چیمپئن) 2010 ء میں بھارت میں کھیلی گئی کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ اور تھالی لینڈ میں کھیلی گئی گذشتہ ایشین بیچ گیمز میں کانسی تمغہ حاصل کیا، شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ (کل) پیر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا اور اس سے قبل پہلے مرحلہ عید کی تعطلات کے باعث 10 ستمبر کو اختتام پذیر ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ تربیت دی جا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے 28 نومبر سے 8 دسمبر تک کھیلنے جانے والے پرو ریسلنگ مقابلوں سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہمارا اور ہماری فیڈریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی اس سلسلہ میں ہم سے کسی نے رابطہ کیا ہے۔ کوچ محمدانور نے کہا کہ اس ایونٹ سے ہمارے ریسلرز کوکوئی فائدہ نہیں ہے، اس سے بہتر ہے کہ میٹ والی دیسی کشتی کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں جس سے پاکستانی پہلوان کو فائدہ پہنچے گا تاکہ ایشین گیمز اور اولمپک گیمز میں ہماری پوزیشن بہتر ہو۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.