حکومت پنجاب ہونہار طلبہ کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے‘رانا مشہود
ہفتہ 17 ستمبر 2016 16:38
(جاری ہے)
قوم کے نو نہال مستقبل کے درخشنداں ستارے ہیں ان کی تعلیم و تربیت کیلئے صوبہ بھر میں ستر ہزار اساتذہ بھرتی کیے جا رہے ہیں ۔ جبکہ معیاری تعلیمی ماحول اور وسائل کی فراہمی کے پیش نظرچھتیس ہزارنئے کلاس رومز بنائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔پنجاب حکومت نے تعلیم کے شعبہ میں انقلابی اصلاحات کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ پنجاب انڈوومنٹ فنڈ کے حجم میں خاطر خواہ اضافے کے ساتھ ساتھ طلبہ میں لیپ ٹاپس اور سولر لیمپس کی تقسیم،گارڈ آف آنر اور ہونہار طلبہ کو غیر ملکی مطالعاتی دوروں پر بھجوانے کے علاوہ ہر سطح پر ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ہدایات پر نویں کلاس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی بچیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے ۔چیف منسٹرز چائینیز لینگویج سکالرشپ پروگرام کے تحت چینی زبان سیکھنے کیلئے بیجنگ اور شہبازشریف میرٹ سکالرشپ پروگرام کے تحت پی ایچ ڈی کیلئے طلبا و طالبات کو بیرون ملک بھیجا جا رہاہے۔ جہلم کے مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھنے والے ڈی سی او آفس کے جونیئر کلرک کے بیٹے فرحان جاوید کوسکالر شپ پر کیمرج یونیورسٹی بھیجا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ہدایات پر غریب اور نادار خاندانوں سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلبا و طالبات کو بیرون ممالک کے بہترین تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے ان کا میرٹ پر انتخاب کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے طلبا و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ کو اپنے والدین اور اساتذہ کے سامنے یہ عہد کرنا ہو گا کہ وطن عزیز کو اس کا کھویا ہوا مقام دلائیں گے۔انہوں نے اساتذہ کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل اورمحفوظ پاکستان کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔صوبائی وزیر تعلیم نے نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ، سرٹیفکیٹس،تمغے اورکیش انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر چیئرمین لاہور بورڈ چوہدری محمد اسماعیل،ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ارتضیٰ نقوی، کنٹرولر لاہور بورڈ ناصر جمیل، طلبہ و طالبات کے والدین، اساتذہ ا اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.