محکمہ خزانہ نے یونین کونسلز کے دفاتر کے کرائیوں،عمارتوں اور سامان کی مرمت سمیت بلوں کیلئے 7 کروڑ70 لاکھ کا فنڈ جاری کردیا ‘ذرائع
ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) صوبائی محکمہ خزانہ نے لاہوربھر کی نئی و پرانی یونین کونسلز کے دفاتر کے کرائیوں،عمارتوں اور سامان کی مرمت سمیت بلوں کیلئے 7 کروڑ70 لاکھ کے فنڈز جاری کردیئے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے بعد عوامی نمائندوں کو دفاتر کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جسے کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ فنانس نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی نئی و پرانی یونین کونسلز کیلئے پینسٹھ کروڑ سات لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں محکمہ فنانس کی جانب سے جاری ہونے والے فنڈز متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز کے اکانٹ میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔
جاری شدہ فنڈز سے یونین کونسل دفاتر کے کرائے،عمارت اور سامان کی مرمت سمیت بلوں کی ادائیگیاں کی جائیں گی۔لاہور کی دو سو چھہتر یونین کونسلز کیلئے سات کروڑ ستر لاکھ جاری ہوئے ہیں۔ایک سو چوبیس نئے یوسی دفاتر کے کرا یوں،نئے سامان کی خریداری اور بلوں کی ادائیگی کی مد میں چھ کروڑ بیس لاکھ روپے جاری ہوئے ہیں۔ شہر کی پرانی ایک سو پچاس یونین کونسلز کیلئے ڈیڑھ کروڑ جاری ہوئے ہیں۔ متعلقہ فنڈز سے پرانی یوسی عمارتوں اور سامان کی رینوویشن اور بلوں کی ادائیگیاں ہونگی۔ یہ تمام فنڈز ضلعی انتظامیہ کے اکانٹ میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف کو 77 مزید نشستیں ملنے کا دعوٰی کر دیا گیا
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.