تحریک انصاف کا 30 ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کا اعلان
30 ستمبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا، جو اسے روکنے کی کوشش کرے گا اسے بڑی مار پڑے گی، عمران خان کا ورکرز کنونشن سے خطاب
فہد شبیر اتوار 18 ستمبر 2016 18:20
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 30 ستمبر کو رائے ونڈ کی جانب مارچ کا اعلان کردیا۔ اتوار کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ مارچ کی تیاریاں 24 ستمبر سے شروع ہوں گی، ہم پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ 30 ستمبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا، جو اسے روکنے کی کوشش کرے گا اسے بڑی مار پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک راستہ کرپشن پر خاموشی اور دوسرا راستہ نیا پاکستان بنانے کا راستہ ہے، اور ہم نے اس کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹس کو ہمیں سبق پڑھاتا ہے کہ چپ ہو کر بیٹھ جائیں اور 2018 کے انتخابات کا انتظار کریں، اور یہ اداروں کو تباہ کرکے ملک کو لوٹتے رہیں۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ایک قانون عام عوام کے لیے ہے جبکہ بڑے لوگوں کے لیے علیحدہ قانون ہو، جبکہ ملک کا سب سے کرپٹ ترین شخص ملک کا وزیر اعظم بن جائیں، اور نہ صرف وہ بلکہ ان کا خاندان اور وزیر بھی ملک کے خزانے کو لوٹتے رہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ جب ہم سپریم کورٹ جائیں، تو رجسٹرار کہیں کہ پاناما لیکس پر آپ کی درخواست مضحکہ خیز ہے، جب پارلیمان میں اس پر بات کریں تو کہا جائے کہ جمہوریت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، جبکہ شوکت خانم اور نمل میں کرپشن کی باتیں ہونے لگتی ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے مطابق عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا مگر چیف الیکشن کمشنر نے کسی کو سزا نہیں، ہمیں اس الیکشن کمیشن سے کوئی امید نہیں، جبکہ پاناما پیپرز کے انکشافات پر نیب نے نواز شریف کو نوٹس کیوں جاری نہیں کیا۔ عمران خان نے وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو معلوم ہے کہ اگلا الیکشن ہارے تو جیل میں ہوں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ لندن میں خریدی گئی جائیداد کے دستاویز دکھائیں، یہ بتائیں کہ فلیٹس خریدنے کیلئے اربوں روپے کہاں سے آئے، یہ پیسے بیرون ملک کیسے گئے اور کیا اس پر ٹیکس ادا کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.