حکومت کا رائے ونڈ مارچ کو سیکورٹی دینے کا اعلان
فہد شبیر اتوار 18 ستمبر 2016 20:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18ستمبر۔2016ء) حکومت نے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کو سیکیورٹی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ لیگی رہنماء کہتے ہیں کہ عمران خان انتشار اور لاشیں چاہتے ہیں۔ وہ کارکنوں کو تشدد پر اکسانا بند کریں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کو پیشکش کی ہے کہ وہ تعلیم عام کرنے کیلئے ایک ساتھ سڑک پر آئیں۔
باشعور عوام انتشار پھیلانے والی کسی ایسے مارچ کا ساتھ نہیں دیں گے۔(جاری ہے)
دوسری جانب لیگی رہنماء طلال چودھری نے کہا ہے کہ پہلے بھی انہیں فول پروف سیکیورٹی دی، اب بھی فرض پورا کریں گے۔ عمران خان جلسہ ضرور کریں لیکن اشتعال انگیزی نہ کریں۔ عمران انتشار اور کوئی لاش چاہتے ہیں۔ اگر کوئی واقعہ ہوا تو پی ٹی آئی ذمہ دار ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کیخلاف ڈنڈا بردار فورس تیار کرنا مرکزی قیادت کا فیصلہ نہیں ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماء دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ عمران خان جلسوں اور شارٹ کٹ سے وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ عمران خان جہاں تماشا لگانے جاتے ہیں وہاں خود تماشا بن جاتے ہیں۔ اخلاقیات کا درس دینے والے کارکنوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.