بنگلور ‘بیوی ایک ‘شوہر7……تمام پولیس اسٹیشن پہنچ گئے ‘ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

منگل 20 ستمبر 2016 22:09

بنگلور ‘بیوی ایک ‘شوہر7……تمام پولیس اسٹیشن پہنچ گئے ‘ پولیس نے تحقیقات ..

بنگلور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20ستمبر ۔2016ء) بھارتی شہر بنگلور میں ایک شخص نے اپنی بیوی پردھوکہ دہی کاالزام لگانے کیساتھ ساتھ ایک اور انتہائی شرمناک مگر حیرت انگیز الزام بھی عائد کیا ہے کہ اس کی بیوی کے میرے علاوہ ایک دو نہیں بلکہ سات دیگر شوہر بھی ہیں۔بنگلورکے علاقہ کے جی حالی کے رہائشی عمران نے کے جی حالی پولیس سٹیشن میں اپنی بیوی 38سالہ بیوی یاسمین بانو کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں دھوکہ دہی کے مذکورہ الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران کا کہنا ہے کہ یاسمین اسے باقاعدگی سے دھوکہ دے رہی ہے۔پولیس کے مطابق عمران کی جانب سے دی گئی درخواست کے بعد شعیب اورافضل نامی دوافراد بھی پولیس سٹیشن پہنچ گئے جہاں انہوں نے پولیس کو بتایا کہ یاسمین ان سے بھی شادی کرچکی ہے۔افضل جو کہ ایک پراپرٹی ڈیلر ہے کا یہ بھی کہنا تھا کہ یاسمین نے مجھ سے شادی کی لیکن جب اس نے ایک بڑی رقم مانگی اور میں نے دینے سے انکار کردیا تو یاسمین مجھے چھوڑ کر چلی گئی۔پولیس نے یاسمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :