نشے کے عادی افراد کی بحالی کیلئے سٹاف اورسہولتوں کافقدان ہے،ڈاکٹر نسیم
بدھ 21 ستمبر 2016 17:34
ملتان۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21ستمبر ۔2016ء ) نشہ کے عادی افراد کی بحالی کیلئے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں قائم ڈرگ ری ہیبلیشن سنٹر(ڈی آرسی)میں سٹاف کی کمی کے باعث مریضوں کوشدید مشکلات کاسامنا ہے۔سنٹر میں صرف ایک ڈاکٹر تعینات ہے ۔سنٹر کے ملازمین کنٹریکٹ پر کام کررہے تھے جوجون میں ختم ہوچکا ہے جس کی تجدید نہیں ہوئی تاہم عملہ عارضی بنیادوں پر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس وقت سنٹر میں صرف آٹھ مستقل ملازم کام کررہے ہیں۔اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر ڈاکٹر نسیم نے بتایا کہ اس وقت ادارے میں 14مریض زیرعلاج ہیں جن کی دیکھ بھال کیلئے ایک خاتون اور ایک مرد موجودہے ۔ادارے میں کم ازکم چارڈاکٹروں کی ضرورت ہے جن میں ماہر نفسیات بھی ہونے چاہئیں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم مریضوں کاپہلے مرحلے میں جسمانی وذہنی معائنہ کرتے ہیں اس کے بعد ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی کاٹیسٹ بھی کرایا جاتا ہے یہ ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد مریضوں کو تین سے چارہفتے تک سنٹر میں رکھ کرا ن کا مکمل علاج معالجہ کیاجاتا ہے ۔
ڈاکٹر نسیم نے بتایا کہ ہمارے پاس زیادہ ترچرسی،افیون اور ہیروئن کے مریض آتے ہیں ہم انہیں فنی تربیت بھی دیتے ہیں تاکہ وہ معاشرے کا مفید حصہ بن سکیں لیکن سٹاف کی کمی کے باعث ابھی تربیت کاعمل شروع نہیں کیاجاسکا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.