کراچی‘ ایئر پورٹ اور ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق

بدھ 21 ستمبر 2016 21:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء ) ایئر پورٹ اور ماڑی پور روڈ پر بدھ کو ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق بدھ کوایئر پورٹ تھانے کی حدود وائر لیس گیٹ کے قریب نا معلوم تیز گاڑی کی ٹکر سے عظیم خان ولد عبدالزہین ہلاک ہو گیا۔پو لیس نے بتایا کہ سر میں چوت لگنے کی وجہ سے ہلاک ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وار متوفی واقعے ڈیوٹی پر جا رہا تھا متوفی ملیر کا رہا ئشی تھابتایا جاتا ہے پو لیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہونے میں کا میا ب ہو گیا ، جس کی تلاشی شروع کر دی گئی ہے۔

ادھر کلری کے علاقے ماڑی پور روڈ دعا ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران 40سالہ نا معلوم شخص ہلاک ہوگیا۔ جس کو ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے بتایا متوفی کی شناخت نہیں ہوسکتی ہے شکل و صورت سے بنگالی معلوم ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :