لاہور ہائیکورٹ کروڑوں روپے کی خرد برد کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیس میں ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ڈی جی انٹی کرپشن پر سخت برہم
کروڑوں روپے کی خرد برد کے مقدمات نمٹانے میں محکمہ اینٹی کرپشن کو کوئی دلچسپی نہیں،بادی النظر میں دکھائی دے رہا ہے محکمہ اینٹی کرپشن نااہل افسران سے بھرا پڑا ہے، ریمارکس
بدھ 21 ستمبر 2016 21:44
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے کروڑوں روپے کی خرد برد کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیس میں ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ڈی جی انٹی کرپشن پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ کروڑوں روپے کی خرد برد کے مقدمات نمٹانے میں محکمہ اینٹی کرپشن کو کوئی دلچسپی نہیں۔بادی النظر میں دکھائی دے رہا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نااہل افسران سے بھرا پڑا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عبادالرحمن لودھی نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے موقع پر ملزمان عزیز اللہ اور ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے درخواست گزار کنٹریکٹرزکے خلاف جعل سازی سے سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے نکلوانے کے معاملے کی انکوائری کی۔(جاری ہے)
الزامات ثابت نہ ہونے پر انکوائری بند کر دی مگر اسکے باوجود محکمہ اینٹی کرپشن نے درخواست گزاروں کے خلاف کرپشن کے الزامات کے تحت بے بنیاد مقدمہ درج کر لیا۔
عدالت نے مطلوبہ ریکارڈ پیش نہ کرنے اور تفتیشی افسر کی لاعلمی کی بناء پر ڈی جی انٹی کرپشن کو فوری طور پر عدالت میں طلب کر کے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں عدالت کو جان بوجھ کر گمراہ کر کے ملزمان کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔بادی النظر میں دکھائی دے رہا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نااہل افسران سے بھرا پڑا ہے جنہیں کروڑوں روپے کی کرپشن کے معاملات نمٹانے میں کوئی دلچسپی نہیں۔اتنے بڑے کیس میں ایک اہلکار کو بھیج دیا گیا جسے حقائق کا کچھ پتہ نہیں۔ادارے کی نااہلی پر عدالت خاموش نہیں رہ سکتی۔جس پر ڈی جی اینٹی کرپشن نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ نیب نے نجی ادارے یا فرد کو کس قانون کے تحت نوٹس جاری کئے اور انکوائری کر کے انہیں کلین چٹ دے دی۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب خرم خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نیب نے قانونی طریقہ کار اختیار کئے بغیر انکوائری کی۔نیب اینٹی کرپشن کی منظوری سے ہی نجی افراد کے خلاف انکوائری کا اختیار رکھتا تھا۔جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے کیس سے متعلقہ تمام ریکارڈ عدالتی فائل کا حصہ بنانے کا حکم دے دیا۔ (بخت گیر)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
عمران خان نے پی اے سی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا، شیر افضل مروت
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.