الیکشن کمیشن نے 102 ضلعی ووٹر ایجوکیشن کمیٹیاں تشکیل دیدیں،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ضلعی کمیٹی کا چیئرمین ہوگا
بدھ 21 ستمبر 2016 21:59
اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21ستمبر ۔2016ء) الیکشن کمیشن نے 102 ضلعی ووٹر ایجوکیشن کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں جس کا مقصد انتخابی عمل میں مقامی کمیٹیوں کو فعال کردار ادا کرنے پر قائل کرنا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اس ضلعی کمیٹی کا چیئرمین ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر یا ڈی سی او آفس کا کوئی نمائندہ بطور ممبر شامل ہوگا۔
اس کے علاوہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ یا سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ‘ لوکل گورنمنٹ‘ محکمہ تعلیم و محکمہ صحت‘ سیاسی جماعتوں اور نوجوان‘ خواتین‘ اقلیتوں اور معذور افراد میں سے ایک ممبر کمیٹی کا حصہ ہوگا۔ ان کمیٹیوں کی ٹریننگ بھی بدھ کے روز سے شروع کردی گئی ہے۔(جاری ہے)
یہ ٹریننگ ایک ماہ تک جاری رہے گی جس کا مقصد خواتین اور مرد ووٹرز کے درمیان ایک کروڑ دس لاکھ کے گیپ اور جاری ووٹر رجسٹریشن اور ووٹرز کی تصدیق کے عمل کو زیر غور لانا ہے۔
یہ کمیٹیاں ضلعی انتظامیہ‘ مقامی میڈیا‘ تعلیمی اداروں‘ سول سوسائٹی کی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سے رابطے اور ووٹر ایجوکیشن سرگرمیوں کے لئے منصوبہ بندی کی ذمہ دار ہونگی۔ یہ کمیٹیاں سہ ماہی بنیادوں پر ووٹر ایجوکیشن سرگرمیوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ صوبائی الیکشن کمشنر آفس کے فوکل پرسن کو پیش کریں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.