سندھ اسمبلی ، شراب کی کھلے عام فروخت کے حوالے سے خرم شیرزمان کی تحریک استحقاق خلاف ضابطہ قرار
کھلے عام فروخت ،استعمال کو روکنے کیلئے متفقہ قرار داد منظور کی تھی مگر محرک نے تحریک استحقاق کے ساتھ کوئی ثبوت نہیں دیا، نثار احمد کھوڑو
جمعرات 22 ستمبر 2016 18:25
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) سندھ اسمبلی میں جمعرات کو ریسٹورنٹس میں شراب کی کھلے عام فروخت اور استعمال پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان کی تحریک استحقاق خلاف ضابطہ قرار دے دی گئی ۔ سینئر وزیر خوراک و پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے کہاکہ سندھ اسمبلی نے آئین اور اخلاقی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے شراب کی کھلے عام فروخت اور استعمال کو روکنے کے لیے متفقہ قرار داد منظور کی تھی لیکن محرک نے تحریک استحقاق کے ساتھ کوئی ثبوت نہیں دیا ۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اس ضمن میں اقدامات کر رہا ہے ۔ خرم شیر زمان نے اپنی تحریک استحقاق میں کہا کہ سندھ اسمبلی نے ایک متفقہ قرار داد منظور کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ پورے سندھ میں ریسٹورنٹس میں الکحل ( شراب ) کی فروخت اور استعمال کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا اور متعلقہ سرکاری محکموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی تھی کہ الکحل سے متعلق قوانین پر عمل کرایا جائے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.