وزیراعظم کی نیویارک میں مصروفیات ختم ، 5روزہ قیام کے بعد (کل) لندن روانہ ، طبی معائنہ کرائینگے
3 روزگذارنے کے بعد26ستمبر کو وطن واپس پہنچیں گے
جمعرات 22 ستمبر 2016 21:10
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء ) وزیراعظم محمد نوازشریف نیویارک میں 5روزہ قیام کے بعد (کل) لندن روانہ ہوں گے جہاں پر وہ تین روز قیام کے بعد وطن واپس پہنچیں گے ۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم محمد نوازشریف کی امریکہ میں تمام مصروفیات ختم ہو گئیں ،وہ (کل) جمعہ نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے لندن کیلئے روانہ ہوں گے جہاں پر وہ تین روز قیام کریں گے ، اس دوران وزیراعظم اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے جس کے بعد وہ 26ستمبر بروزپیر کو وطن واپس پہنچیں گے۔
اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے علا وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل با ن کی مون ، چینی وزیراعظم لی کی چیانگ ، برطانوی وزیراعظم تھریسامے ، تر ک صدر رجب طیب اردوان ، ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی ، نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کی ،امریکی وزیر خارجہ جان کیری ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور ان کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور تشدد کے بارے میں آگاہ کیا اور اس کے ثبوت فراہم کئے ، جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.