پاکستانی فٹبال کی سیاست نے کئی باصلاحیت فٹبالرز کے آگے بڑھنے کا راستہ روک رکھا ہے‘ کلیم اللہ
پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ملک میں فٹبال کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا‘ گفتگو
ہفتہ 24 ستمبر 2016 17:17
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) امریکی فٹبال لیگ میں حصہ والے پاکستانی فٹبالر کلیم اللہ نے کہا ہے کہ خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں جسے ملک سے باہر پروفیشنل لیگ کھیلنے کا موقع ملا،اس بات کا بخوبی احساس ہے کہ پاکستانی فٹبال کی سیاست نے ان جیسے کئی دوسرے باصلاحیت فٹبالرز کے آگے بڑھنے کا راستہ روک رکھا ہے۔بی بی سی اردو کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستانی فٹبال کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے حالانکہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور نوجوان نسل فٹبال میں بہت دلچسپی لے رہی ہے۔
کلیم اللہ کے مطابق اس کی وجہ آج کل ٹی وی پر انگلش پریمیر لیگ، سپینش لیگ اور چیمپئنز لیگ کے میچز براہ راست دکھائے جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر نوجوان کھلاڑی پاکستانی ٹیم کا حصہ بننے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن پاکستانی فٹبال کی سیاست کے نتیجے میں یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فٹبالرز نہ صرف یہ کہ انٹرنیشنل فٹبال بلکہ فیفا اور اے ایف سی کے انڈر 14 سے لے کر انڈر 23 مقابلوں میں بھی حصہ لینے سے محروم ہیں۔
جب آپ بین الاقومی مقابلوں میں حصہ نہیں لیتے ہیں تو فیفا بھی آپ کے لیے رکھا ہوا بجٹ روک دیتی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ملک میں فٹبال کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ ملک میں موجود ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے کوچنگ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی بہت ضروری ہے ۔ بدقسمتی سے ملک میں نہ اکیڈمی ہے اور نہ کوچنگ اور ٹریننگ کی مناسب سہولتیں۔کلیم اللہ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اپنے بہترین کھیل کے ذریعے پاکستان کے نوجوان فٹبالرز کے لیے رول ماڈل بنیں۔ ان کی دیرینہ خواہش ہے کہ اپنے کھیل کو بہتر سے بہتر کرتے ہوئے وہ انگلش پریمیر لیگ میں حصہ لینے کے قابل ہو سکیں۔کلیم اللہ ان دنوں سان فرانسسکو کے فٹبال کلب سیکرامینٹوری پبلک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔اس سے قبل وہ کرغزستان کے کلب ڈورڈوئی کی جانب سے کھیلے تھے جس نے ان سے ایک لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.