کیوی بیٹسمین ڈھیر، ہندوستانی اسپنرز نے میچ کا نقشہ بدل دیا
کیویز ٹیم 262رنز پر آؤٹ ، بھارت نے 56رنز کی برتری حاصل کرلی
ہفتہ 24 ستمبر 2016 18:33
کانپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) ہندوستان نے رویندرا جدیجا اور روی چندرہ ایشون کی تباہ کن باوٴلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 262 رنز پر ٹھکانے لگا کر 56 رنز کی برتری حاصل کر لی۔اب تک کھیل کے ساڑھے چار سیشنز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ہندوستان پر حاوی نظر آئی لیکن ہندوستانی اسپنرز نے ایک سیشن کے اندر میچ کا نقشہ بدل دیا۔
نیوزی لینڈ نے 152 رنز ایک کھلاڑی آوٴٹ سے اپنی پہلی اننگ کا دوبارہ آغاز کیا تو اسکور میں آٹھ رنز کے اضافے سے ٹام لیتھ اور ٹیم کے سب سے تجربہ کار بلے باز روس ٹیلر پویلین لوٹ گئے۔اسکور میں دس رنز کے اضافے سے ہندوستان کو بڑی کامیابی اس وقت ملی جب ایشون نے 75 رنز بنانے والے کیوی کپتان کی وکٹیں بکھیر دیں۔اس موقع پر لیوک رونچی اور مچل سینٹنر نے 49 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی لیکن جدیجا نے رونچی کو آوٴٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کردیا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.