آل مسالک و مذاہب امن کانفرنس کل جامعہ بیت القرآن میں ہوگی

اتوار 25 ستمبر 2016 18:53

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء)چاروں مکاتب فکر” اتحاد علماء کونسل“ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ آل مسالک و مذاہب امن کانفرنس کل 26ستمبر ساڑھے گیارہ بجے دن جامعہ بیت القرآن سلطان پارک نزد کیولری گراؤنڈ لاہور کینٹ میں منعقد ہوگی چیئرمین اتحاد علماء کونسل مفتی عاشق حسین کے مطابق امن کانفرنس میں تمام مسالک و تمام مذاہب کے راہنما شرکت و خطاب کرینگے اور اس موقع پر تمام مسالک و مذاہب کے اکابر مشترکہ طور پر امن و یکجہتی کا عملی مظاہرہ بھی کرینگے۔