کانپور ٹیسٹ ، میزبان بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط کرلی
آخری روز میزبان کو ٹیسٹ جیتنے کیلئے 6وکٹیں جبکہ نیوزی لینڈ کو فتح کیلئے 341رنز درکار نیوزی لینڈ 434رنزہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 93رنز سکور کر لئے لوک راؤنچی38، مچل سینٹنر 8رنز بنا کر وکٹ پر موجود ،دوسری اننگز میں ایشون نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
اتوار 25 ستمبر 2016 20:39
کانپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25ستمبر۔2016ء) بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان بھارت نے اپنی گرفت مضبوط کر لی ، آخری روز میزبان کو پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لئے 6وکٹیں جبکہ نیوزی لینڈ کو فتح کے لئے 341رنز درکار ہیں ، نیوزی لینڈ نے بھارت کی جانب سے434رنزہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 93رنز سکور کر لئے ، ٹام لیتھم 2، مارٹن گپٹل صفر، روز ٹیلر17، کین ولیمسن 25رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،لوک راؤنچی38، مچل سینٹنر 8رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں،بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ایشون نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو بھارت نے اپنے تیسرے دن کا سکور ایک وکٹ کے نقصان پر 159 رنز پر اننگز کا آغاز کیا تو بھارت نے اپنی دوسری اننگز 5 وکٹوں کے نقصان پر 377رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی ۔(جاری ہے)
بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں لوکیش راہول 38، مرلی وجے76،چتیشور پوجارا 78،روہت شرما68، روندرا جدیجا50اورریہانے40رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں سینٹنر اور سودہی نے 2،2اور کریگ نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
نیوزی لینڈ نے بھارت کی جانب سے434رنزہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 93رنز سکور کر لئے ، ٹام لیتھم2، مارٹن گپٹل صفر، روز ٹیلر17، کین ولیمسن 25رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،لک راؤنچی38، مچل سینٹنر 8رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں،بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ایشون نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ کرسٹن پر گرایا جائے گا، راشد لطیف
-
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، آسٹریلیا ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بن گئی
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
-
پی ایس ایل 9 : بورڈ بعض سٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
-
پی ایس ایل 10 ، پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.