بوئنگ 737 میں بنایا گیا ریسٹورنٹ چائنہ میں عوام کے لیے کھول دیاگیا
سمیرا فقیرحسین پیر 26 ستمبر 2016 16:41
چین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔رپورٹ : راجامحب معظم ناز ۔ 26ستمبر 2016ء):مرکزی چین کے صوبے ہوبتے کے شہر ووہان میں بوئنگ 737 میں بنایا گیا ایک چینی ریسٹورنٹ عوام کے لیے کھول دیاگیا ۔ اپنی طرز کے اس منفرد ریسٹورنٹ کے مالک ” لی یانگ“ ہیں۔ اس ریسٹورنٹ کانام ” للی ایئرویز“ رکھا گیا ہے۔ جو ایک مغربی طرز کے کھانے کی جگہ ہے۔ اس ریسٹورنٹ میں ایک ٹائم کاکھانا اوسطاََ 200سے 300 یوآن میں جی بھر کرکھایاجاسکتا ہے ۔
ایک بوئنگ 737 طیارہ میں عام طور پر 128 مسافر سفر کرسکتے ہیں۔ اس کے مطابق ریسٹورنٹ میں ایک وقت میں 70 سے زائد مہمانوں کی تواضع کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آئیڈیاوہ سویڈن سے لائے تھے جہاں ایک ہوائی جہاز کو ہوٹل میں تبدیل کردیا گیا تھا ۔ ویب سائٹ سینا کے مطابق طیارہ Bataria ایئرلائن کی ملکیت تھا جو انڈونیشین کمپنی ہے۔(جاری ہے)
یہ طیارہ 28سال پرانا ہے۔
اس کے قبل یہ طیارہ برطانوی ائرلائن مڈلینڈ اور شمسی ایئرلائن کی بھی ملکیت رہ چکا ہے۔ 2013 میں انڈونیشین کمپنی دیوار ہوگئی تھی۔ لی یانگ نے یہ طیارہ گزشتہ سال خریدا۔ بعدازاں انڈونیشیا کے چائنہ سمندر کے راستے منتقل کیاگیا۔ طیارے کے پرزے الگ کرنے میں تقریباََ 4ماہ لگے۔ اب یہ طیارہ اپنی نوعیت کا منفرد شاہکار ہے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے کے لیے آرہی ہے۔ اور اس کے ساتھ سلفیاں بناتے ہوئے نظرآتے ہیں ۔ یہ طیارہ ووہان شہر کے مشہور کاروباری مرکز گانگواسکوائر میں پیدل چلنے والی سڑیٹ ” جرمن “ سٹریٹ میں نصب کیاگیا ہے۔ یادرہے اس طیارے کو خریدنے دوبارہ فٹ کرنے میں تقریباََ 35 ملین یوآن کا خرچہ آیا ہے۔بوئنگ 737 میں بنایا گیا چینی ریسٹورنٹ عوام کے لیے کھول دیا گیا
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
-
گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی، وزیراعلیٰ سندھ
-
سپریم کورٹ کا سات رکنی بینچ توہین عدالت کی کارروائی نہیں کر سکا تو ہائی کورٹ ججز کیسے کریں گے؟. جسٹس اطہرمن اللہ
-
ملک میں گرمی کی شدید لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے 10 مئی سے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی
-
گیس پائپ لائن کی تکمیل: پاکستان اور ایران رستوں کی تلاش میں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.