وزیر اعظم نے لندن میں چیئرمین کرکٹ بورڈ شہر یار خان کی عیادت کی ،کام جاری رکھنے کی ہدایت

شہریار خان مزید کچھ عرصہ لندن میں قیام کرینگے ،سی ای او سبحان احمد چیئرمین کے احکامات پرعمل درآمد کرائینگے‘ ذرائع

پیر 26 ستمبر 2016 18:01

وزیر اعظم نے لندن میں چیئرمین کرکٹ بورڈ شہر یار خان کی عیادت کی ،کام ..

لندن/لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء ) وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں چیئرمین کرکٹ بورڈ شہر یار خان کی عیادت کی ،وزیر اعظم نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی اہلیہ کلثوم نوازکے ہمرا لندن میں چیئرمین پی سی بی شہریارخان کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے شہریارخان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اورانہیں ہدایت کی کہ آپ بیمارہیں اس لیے بورڈ کے معاملات لندن سے ہی دیکھ لیں ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین کرکٹ بورڈ کی پاکستان کرکٹ کے لئے خدمات کو سراہا اور بورڈ میں کسی بھی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق شہریار خان کو ڈاکٹر نے مزید کچھ عرصہ لندن میں قیام کا مشورہ دیا ہے اس دوران چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد چیئرمین کے احکامات پرعمل درآمد کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :