خیبرپختونخوا میں ضم کرنے سے فاٹا قومی دھارے میں شامل ہوجائے گا، فاٹا میں ایف سی آر کو فی الفور ختم کرکے 2018کے انتخابات میں فاٹا کو صوبائی اسمبلی میں آبادی کے تناسب سے نمائندگی دی جائے ،عام انتخابات سے قبل فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، فاٹا ارکان قومی اسمبلی کا فاٹا اصلاحات رپورٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال
میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ارکان اسمبلی خدا کے واسطے اس رپورٹ کو اسمبلی سے منظور کرائیں، شہاب الدین
بدھ 28 ستمبر 2016 16:53
(جاری ہے)
سپیکر نے اعلان کیا کہ فاٹا اصلاحات رپورٹ پر جمعرات کو بھی بحث ہوگی۔ قبل ازیں بحث میں حصہ لیتے ہوئے فاٹا رکن اسمبلی شہاب الدین نے کہا کہ فاٹا اصلاحات رپورٹ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تیار کی گئی ،رپورٹ حقیقت پر مبنی ہے،قبائلی عوام ان اصلاحات کی تیاری پر خوش ہیں،قبائلی عوام صوبہ خیبرپختونخوا میں شامل ہونا چاہتے ہیں،1973 کے آئین میں قبائلی علاقوں کو پاکستان سے باہر رکھ کر زیادتی کی گئی،فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں اور صوبائی اسمبلی میں نشستیں فاٹا سے بھی طے کی جائیں،اگر 2018کے انتخابات میں فاٹا کو صوبائی اسمبلی میں نمائندگی نہیں دی گئی تو یہ رپورٹ بھی ضائع ہوجائے گی،میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ارکان اسمبلی خدا کے واسطے اس رپورٹ کو اسمبلی سے منظور کرائیں۔
حاجی بسم اللہ خان نے کہا کہ فاٹا کے عوام بارے کسی فیصلے سے قبل فاٹا کے عوام سے پوچھا جانا ضروری ہے۔ناصر آفریدی نے کہا کہ فاٹا کے عوام کبھی دہشتگرد نہیں رہے ان پر دہشتگردی باہر سے مسلط کی گئی،قبائلی عوام کیلئے قوانین وہاں کے عوام کی مرضی سے بنائیں جائیں۔ڈاکٹر جی جی جمال نے کہا کہ فاٹا کی فوری صوبے میں شمولیت سود مند نہیں ہوگی،باجوڑ میں حالات ایسے نہیں ہیں کہ اسے فوری صوبے میں شامل کردیاجائے پہلے وہاں امن قائم کرنا ضروری ہے۔ساجد طوری نے کہا کہ قبائلی عوام کے ساتھ جو ظلم و ستم ہورہا ہے وہ کشمیر میں ہونے والے ظلم سے بدتر ہے اب وہ حالات نہیں رہے کہ کشمیر میں جاکر قبائلی لڑسکیں،فاٹا ریفارمز عوامی خواہشات کے مطابق ہیں،ایف بی آر کالا قانون ہے اسے جلد ازجلد ختم کیا جائے،2018کے انتخابات سے قبل صوبے کی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے اور بلدیاتی انتخابات بھی کرائے جائیں،فاٹا میں بحالی کیلئے 100ارب روپے فراہم کیے جارہے ہیں مگر خدشہ ہے کہ اس میں 20ارب روپے کرپشن کی نذر ہوجائیں گی۔محمد نذیر خان نے کہا کہ فاٹا کے بارے کوئی فیصلہ عجلت میں نہ کیا جائے پہلے متاثرین کو اپنے گھروں میں بحال کیا جائے انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کیا جائے اور فاٹا کی قسمت کا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
آزاد کشمیر بارے بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، وزیر خارجہ
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ہم پاکستان سے ریڈ ٹیپ کو ختم کر دیں گے، مصدق ملک
-
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع
-
جوہری سرگرمیوں پر تشویش، آئی اے ای اے کے سربراہ ایران میں
-
فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد کرلیا جاتا تو 9 مئی کے واقعات نہ ہوتے، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.