عمران خان کی سیاست کا محور انتشار، غلط بیانی اورالزام تراشی ہے،پچھلے دھرنوں کی طرح عمران خان کا 30 ستمبر کا شوبھی برُی طرح ناکام ہو گا،ترقی وخوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے ،2018ء میں بھی بھرپور کامیاب ہوں گے
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہرکاعمران خان کے بیان پرردعمل کااظہار
بدھ 28 ستمبر 2016 16:53
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور کشمیر سے لے کر پورے ملک میں ہونے والے ہر قسم کے انتخابات میں انہیں برُی طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے عمران خان کے سیاسی مستقبل کو تاریک قرار دیتے ہوئے کہا ہے ہمیشہ سیاست اور دیگر شعبوں میں وہ شخص کامیاب ہوتا ہے جو اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کر کے اپنی اصلاح کرے لیکن بد قسمتی سے اس قسم کی اصلاح عمران خان کے مقدر میں نہیں ہے اور وہ خود اپنی جماعت کی سیاست کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑاکیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں جب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نہتے کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑرہے ہیں اور دوسری جانب بھارت پاکستان کے خلاف جنگی و آبی جارحیت کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایسے میں عمران خان احتجاج کر کے ملک کو اور اپنی سیاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ عوام عمران خان کے اس بے وقت احتجاج کو سختی سے مسترد کرتے ہیں اور اُن کو اس کا واضح ثبوت اپنے 30 ستمبر کے جلسے یا احتجاج سے ہو جائے گا۔چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہاکہ عمران خان کا 30 ستمبر کا احتجاج اپنے پچھلے تمام دھرنوں اور مارچ کی طرح برُی طرح ناکام ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنے اور احتجاج کی آڑ میں درحقیقت ترقی و خوشحالی کے اُس سفر میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں جو 2018 ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پی کے صوبے کی ترقی سے متعلق اپنا قیمتی وقت دھرنوں اور احتجاج کی نظر کرچکے ہیں اور اب باقی دوسال سے کم عرصے میں کوئی وہاں خاطر خواہ تبدیلی نہیں لا سکتے اس لیے انہوں نے اب احتجاج اور دھرنے کوہی اپنا شعار بنا لیا ہے اور اسی کو اپنا راہ نجات تصور کر لیا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو اب یہ بات تسلیم کر لینی چاہیے کہ تمام سیاسی جماعتیں اُن کو چھوڑ چکی ہیں اب بھی وقت ہے کہ وہ اپنا سیاسی قبلہ پارلیمنٹ کو مان لیں اور اپنے تمام تر تحفظات سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں آ کربیان کریں۔ سیاست میں وہ ہی سیاست دان کامیاب ہوتا ہے جو حالات کو دیکھتے ہوئے درست فیصلے کرتے ہیں ۔ پاکستانی عوام نے دھرنا سیاست کو یکسر مسترد کرتے ہوئے محمدنواز شریف کے ترقی کے وژن کو بھرپور سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے جس کا واضح ثبوت تمام ضمنی الیکشن میں محمدنواز شریف پر اعتماد کابھرپور اظہار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.